کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے میں ڈر گیا ہوں، نیب کی پریس ریلیز کے بعد مجھے رات بھر نیند نہیں آئی
پریس ریلیز میں لکھاہے کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوں، میرے بیان کا 31اے کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کررہاہے، نیب کو حکومت کے اشاروں پر استعمال کیاجارہاہے، نیب نے کہا حلیم عادل پر زمین پر قبضے کے الزام درست ہیں ، توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کے پیٹ میں درد ہوگا۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مجھے بھیجیں نوٹس یہ بدمعاشی نیب کی نہیں چلے گی، چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، نیب اس ملک کے معزز لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، ظلم کرو،لوگوں کامستقبل بربادکرو،ہم بات نہ کریں ایسانہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان کا عزم واضح اور مستحکم ہے، چیئرمین نیب
مجھے بولنا ہے میں بولوں گا آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچی ہیں، میں کہہ رہا ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالو تو ان کوتکلیف ہورہی ہے۔
سعیدغنی نے مزید کہا کہ میں کہتا ہوں پہلی پیشی پرپورےسال کاریمانڈلےلومیرا، مجھے نوٹس بھیجیں بلائیں میں ضمانت بھی نہیں کراؤں گا، چیئرمین نیب 80 سال کے ہوں گے، بد قسمتی سے ظالمانہ قانون نیب کا ہے، چئیرمین نیب بلیک میل ہورہے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔