کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کےخلاف ’کراچی حقوق ریلی‘ نکالی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ ایک بار پھر سے دہرایا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کراچی کو لوٹنے والوں کو پہلا نوٹس جاری کر کے حجت تمام کردی، آج کراچی سے کارکن نکلا اور کل حیدرآباد کے کارکنان بھی نکلیں گے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’پی پی حکومت سے نجات صوبےکی ترقی کی ضامن ہے، اگر صوبائی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے محلات بھی نہیں بچیں گے، ہم ریاست کے چاروں ستونوں کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں کہا ’ہم سینتالیس میں جناح کے پاکستان آئے، تم (پیپلزپارٹی) نے ہمیں ستر کے پاکستان میں دھکیل دیا‘۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے اور علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا۔