Featuredانٹرٹینمنٹ
عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی
ممبئی: عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کی پندرہ سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
جس کے بعد بالی ووڈ یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ عامر خان دبنگ گرل فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ رشتہ قائم کرنے جارہے ہیں۔
ایک طرف سے کچھ صارفین عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف چند لوگوں کا ماننا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ دبنگ فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔
خلیج ٹائمز نے بالی ووڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کو بنیاد پر بنا کر لکھا کہ ’عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی دوستی گزشتہ کئی سالوں سے محبت میں تبدیل ہوگئی ہے اور اب دونوں مستقبل کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے‘۔