Featuredاسلام آباد

پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی

اسلام آباد: جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملنے پر دنیا کے تمام ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا۔

عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کوہدایت کی آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو میں سراہتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سول،ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان باہمی روابط کے نتیجے میں دہشت گردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی، جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے اور اس قسم کی کارروائیوں پر کارروائی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close