کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔
ناصر حسین شاہ کا حلیم عادل شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حلیم عادل مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے، دیکھ رہے ہیں کہ نیب حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، جس طرح حلیم نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم عادل شیخ جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے، آپ کے پیروں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔