Featuredسندھ

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح پھر دس فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، کراچی میں 695 مریض سامنے آگئے

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے چھ سو پچانوے مریض سامنے آئے۔ کراچی میں آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ آٹھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر 15 افراد کورونا وائرس کے سسب زندگی کی بازی ہار گئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے کُل بتیس شہریوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ سات فیصدریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے دیگر تمام شہروں میں ایک سو تنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ تاہم اس وقت صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح پانچ اعشاریہ ایک نو فیصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close