کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکاؤنٹ سے 30 ارب سے زائد نکلے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکاؤنٹ سے 30 ارب سے زائد نکلے ہیں، ہوسکتا ہے یہ امریکا حساب کتاب کرنے جارہے ہوں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سعید غنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے ہیں، بلاول کی سی وی تیار ہورہی ہے جو امریکا میں دی جائے گی، وزیراعلیٰ اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں۔ ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم کی ریکارڈنگ کیلئے امریکا جائیں گے، کرپشن کے پیسے بلاول کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے۔