Featuredاسلام آباد
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی
راولپنڈی: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی، وزیر ریلوے اعظم سواتی راولپنڈی اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے
حکام کا کہنا ہے کہ 9، 10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے اے سی کلاس میں ایل ای ڈیز، وائی فائی کھانے اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والے مزید ریلوے افسران معطل
حکام کے مطابق ابتدائی تین دن راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 6 ہزار 750 روپے ہوگا۔ بزنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار
250 جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کرایہ 3 ہزار 900 روپے ہوگا۔
لاہور اکانومی کلاس بمعہ کمپلیمنٹری سروس کرایہ 17 سو 25 روپے ہوگا نجی کمپنی نے ریلوے سے ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ 13 سو 50 ملین سالانہ میں حاصل کی ہے۔