Featuredسندھ

سماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

کراچی: دکھی انسانیت کی کئی سال تک خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔ عبدالستارایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے

انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑگئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔

یہ بھی پرھیں:عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی پر آج ملک بھر میں فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے

ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فائونڈیشن کواپنے والد کے اندازسے ہی چلا رہے ہیں۔
عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔

ان کی سماجی فلاحی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا بلکہ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا جبکہ انکی تدفین کے موقع پر19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close