کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیئے گئے ہیں
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 95 فیصد ہو گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 749 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیئے گئے 945 ٹیسٹ میں سے 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 03 فیصد رہی ہے۔
کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جہاں 173 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 16 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
سندھ بھر میں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 303 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 552 ہو گئیں۔