Featuredاسلام آباد

چین سے رواں ماہ ویکسین کی دو بڑی کھیپ پاکستان لائی جائیں گی

اسلام آباد: چینی کورونا ویکسین کی کھیپ23 جولائی کے بعد ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان کو ویکسین فراہمی میں خصوصی ترجیح دے رہی ہیں

ادارہ برائے تحفظ ٹیکہ جات (ای پی آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی دو ملین خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی، چین سے رواں ماہ سائنو ویک ویکسین کی 30لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔

چین سے رواں ماہ 40 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، کوویکس نے پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی ویکسین لگوالی

اس کے علاوہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 65 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، جبکہ اسی مہینے چینی کین سائینو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔

رواں ماہ پاکستان کو خریدی ہوئی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ ملے گی، پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ بھی ملے گی اور کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ خوراکیں بھی اسی ماہ پاکستان پہنچیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close