Featuredاسلام آباد

اسد عمر کا کہنا ہے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، بڑھتے کورونا کیسز پر آج وزیراعظم کو بریفنگ دینے جا رہے ہیں

مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے، ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔
کورونا مزید بڑھنےکا خطرہ ہے لہٰذا تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن کروائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کورونا بہت بڑھ رہاہے، ہم نے وہاں الیکشن ملتوی کروانے کی پہلی ہی تجویز دے دی تھی کیونکہ الیکشن کا ماحول شروع ہوتے ہی صورتحال کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں

آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تھا کہ وہ الیکشن کروانا چاہتے ہیں لہٰذا آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو کہا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔
میری دی گئی ہدایت پر این سی او سی نے کل آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، خط کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ ہو چکی ہے،الیکشن کروانا ہے تو ایس پر عمل درآمد یقینی بنائیں اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کو نوٹس جاری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close