افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہے۔
جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں۔