Featuredسندھ

سندھ میں بھارتی ‘ڈیلٹا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے، خطرے کی گھنٹی

کراچی : سندھ میں کورونا کا انڈین ویریئنٹ داخل ہوگیا ہے، لیاری کے ایک خاندان کے 5 افراد کورونا کی بھارتی قسم سے متاثر نکلے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے 35کیسزسامنے آگئے، پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ لیاری کے ایک خاندان کے 5 افراد کورونا کی بھارتی قسم سے متاثر ہے ، بھارتی ویرینٹ سے متاثر 4افراد کی حالت تشویشناک ہے، اس وائرس سے متاثرہ افراد کو بچانا مشکل ہورہا ہے۔

قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ انڈین ویرینٹ سےمتاثرہ افراد کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے ، حکومت سندھ کو کورونا کی بھارتی قسم سے بچاؤ کی تجاویزدی ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ نے مزید بتایا کہ ویکسین کرانے والے 9 افراد میں دوبارہ کورونا سے متاثر ہونے کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں 20 افراد کورونا کی بھارتی قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ، جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے، ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close