Featuredسندھ

جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میگا سینٹر نادرا کا ڈیٹا انٹری آپریٹر موسیٰ عباسی اور غیرملکی شناختی کارڈ ایجنٹ معراج بھی شامل ہے

ایف آئی اے کے مطابق تیسرے ملزم امین نے جعلی دستاویزات کے تحت شناختی کارڈ بنوایا، ملزم کا شناختی کارڈ نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بنا اور گرفتار ایجنٹ نے امین سے تیس ہزار رشوت طلب کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث اب تک نادرا ملازمین سمیت تیرہ ملزمان گرفتار ہیں۔

گذشتہ ہفتےڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نالے سے شناختی کارڈز کی برآمدگی،نادرا نے تحقیقات شروع کردیں

عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بنایا گیا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close