Featuredاسلام آباد

سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کو گرفتار

راولپنڈی: رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آج اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کو گرفتار کرلیا ہے

سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود راولپنڈی رنگ روڈ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، انکوائری ٹیم میں قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان پہلے ہی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

یاد رہے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا ، محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش، سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ اینٹی کرپشن کا مصطفیٰ کمال سمیت 26 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

تینوں مجاز افسران نے اختیارات سے تجاوز کیا اور فنڈز میں خوردبرد کی، رنگ روڈ میں بے قاعدگیوں کا مقصد رینٹل سنڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانا تھا، تینوں افسران نے رینٹل کا اپنا سنڈیکیٹ بھی بنا رکھا تھا، ملزمان نے رنگ روڈ منصوبے کی آڑ میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرایا جبکہ ملزمان کے ساتھ موجودہ اور سابق سرکاری افسران بھی ملوث نکلے۔

تینوں افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا گیا ہے، نیب منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ کے گھپلوں کی انکوائری کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور ترقی برائے انسانی وسائل زلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل میں‌ نام آنے پر سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونےتک ازخود عہدے سے علیحدہ ہو رہا ہوں‘۔ انہوں نے معاملےکی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close