کراچی: جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو عدم شواہد کی وجہ سے دو مقدمات میں بری کیا
کراچی پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: اپوزیشن کا اسمبلی کے باہر دھرنا ، باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
پولیس نے بتایا کہ عذیر بلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانوں میں 2012 میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ان مقدمات میں 3 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جب کہ عذیر بلوچ 68 مقدمات میں سے 17 میں بری ہوچکا ہے۔