Featuredدنیا

لگاتار موسلادھار بارشوں نے جرمنی میں سیلاب کی صورت اختیار کرلی

جرمنی میں موسلادھار بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی

بدھ کی صبح ہونے والی لگاتار موسلادھار بارشوں نے جرمنی کے کئی شہروں کو سیلاب کی صورت حال سے دو چار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیگن ، ڈارٹمنڈ ، الٹینا نامی شہرسیلاب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے شہر ڈوثلذڈورف میں صدی کے سب سے بڑے سیلاب کی وجہ سے ایک پورا ضلع خالی کرادیا گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو تےخانوں میں جانے سے منع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سیلاب کی کارروائی کے دوران ایک فائر فائٹربھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ فی الحال متعدد کالوں کی وجہ سے ایمرجنسی کال اوور لوڈ ہوچکی ہے اور کہا ہے کہ “صبر کرو ہم اپنی پوری کوشش کریں گے”۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close