کشمیریوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آزما کر دیکھ لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کشمیریوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ کشمیریوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آزما کر دیکھ لیا، دونوں جماعتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا۔
کشمیریوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا۔دونوں جماعتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کیا۔مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔جعلی راجکماری,ظل سبحانی سے پوچھےبرسوں اقتدار کے باوجوداِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے کیا؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2021
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس پار اور اس پار کے کشمیریوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس پار مودی اور اس پار مودی کے یاروں کو کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لے کر آزاد کشمیر پہنچی ہے، کشمیر صرف کپتان کا ہے اور کپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لیکرآزاد کشمیر پہنچی ہے۔کشمیر صرف کپتان کا ہےاورکپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آزما کر دیکھ لیا، دونوں جماعتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کے لیے کچھ نہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، جعلی راجکماری اور ظل سبحانی سے کوئی پوچھے کہ برسوں اقتدار کے باوجود انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟