Featuredاسلام آباد
مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس طلب
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور صوبوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا
اجلاس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی، ملک میں سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کی صورتحال اور کشمیر کے انتخابات پر گفتگو ہوگی، جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔