Featuredکھیل و ثقافت

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ آج مانچسٹر میں ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

فاسٹ بولر حسن علی بائیں پیر میں کھنچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے، وہ بدستور ان فٹ ہیں اور ان کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 45 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close