Featuredدنیا

کابل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے وقت صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ

کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے وقت صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کےقریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے۔

یہ راکٹ صبح 8 بجے داغےگئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close