Featuredاسلام آباد

پاکستان مخالف اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ

بھارت کی جانب سے وزیراعظم کا نمبر اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کی کوشش

بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس ‘ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہےجس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی جاسوسی کےحوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close