Featuredاسلام آباد

عمران خان کا آزاد کشمیر الیکشن کے بعد سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی اس اہم ترین بیٹھک میں وزیراعظم نے سندھ کی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے کئے، سندھ سے پارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت کا ٹاسک حلیم عادل کے سپرد کردیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں کیا گیا، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ،

چیئرمین سینیٹ صادق، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، علی زیدی، حلیم عادل شیخ اور سیف اللہ نیازی شامل تھے۔
وزیراعظم عمران خان اگست میں سندھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ کئی جلسوں سے بھی خطاب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے پاکستان کا وزیراعظم سلیکڈ اور نالائق ہے

پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد تشکیل پاچکا ہے، اس اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما ئے اسلام ف سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو، سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے فرزند و سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی،سید غوث علی شاہ، ممتازعلی بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے پراتفاق کیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close