Featuredاسلام آباد
فوادچوہدری نے روال سال وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کی امید ظاہر کردی
اسلام آباد: فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ وزارت سائنس میں کورونا کے دوران ہونے والے کام کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا
اس سال امید ہے ہم وینٹس ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا ستمبر میں آٹوڈ سپوزل سرنج بنانا شروع کریں گے۔
گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دی تھی اور ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری کئے گئے تھے ، وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اب تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے13.79ارب ڈالرلئے
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بتایا تھا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کے نام پاک وینٹ ون اور آئی لیو ہیں، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے۔