Featuredسندھ

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مارکیٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ میں تعلیمی ادارے بند، مارکیٹوں میں شام 6 بجے سے خریداری روکنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے بند، شادی و دیگر تقریبات پر پابندی اور مارکیٹیں شام 6 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیئے گئے ہیں۔
 
پیر سے شاپنگ مالز، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔
پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی، جبکہ درگاہوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔
 
ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈور اور آئوٹ ڈور دونوں بند کردیں گئیں، تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
 
سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close