کراچی : سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی موبائل سم بلاک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا کہ پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج / پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں، اُن کی موبائل سم بلاک کی جائے۔ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ پہنچانے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے دی۔