تحریک انصاف کے رہنما مظفر آباد میں فائرنگ سے زخمی
مظفرآباد: جمعہ کو ایک ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ریلی میں شامل دیگر 2 افراد بھی زخمی ہو گئے
پولیس بیان کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والا شخص گوہر ہے، جب کہ عارف مغل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ریلی کے شرکا نے شاہراہ سرینگر پر احتجاج کیا، اور مظاہرین نےگڑھی دوپٹہ کے مقام سے سڑک بند کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس بھی پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی
آزاد جموں و کشمیر میں گیارہویں عام انتخابات اتوار کو منعقد ہوں گے، جس میں 32 لاکھ سے زائد ووٹرز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے اپنے 41 امیدوار کھڑے کیے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن 36 امیدواروں کے ساتھ میدان میں ہے، جب کہ پیپلز پارٹی نے صرف 8 امیدواروں کے ساتھ اس انتخابات میں حصہ لیا ہے۔