Featuredدنیا

خروج وعودہ قوانین کی خلاف ورزی پر غیرملکیوں کا سعودی عرب میں داخلا بند

ریاض: تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر واپسی کا تعین کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔ جس پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں تین برس تک بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔
 
جوازات کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورت میں تارکین وطن سعودی عرب نہیں آسکتے، ایسے افراد مقررہ ممنوعہ مدت کے دوران اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کیے جانے والے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں۔
 
قبل ازیں ایک غیرملکی نے جوازات سے آن لائن سوال کیا تھا کہ میرے اقامے کی مدت میں 7 باقی ہیں، ایسی صورت میں 6 ماہ کا خروج وعودہ مل سکتا ہے؟۔
مذکورہ بالا سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اس کیس میں تارکین وطن اقامے کی مدت تک بھی خروج وعودہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں مقررہ مدت سے قبل غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی ہوگا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close