Featuredاسلام آباد

ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے لگی

اسلام آباد: ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 
ذرایع کے مطابق 6اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح10فیصد سے تجاوز کرگئی، کورونا کی یومیہ بلند ترین20.72فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح12.08 اور اسکردو میں 13.25فیصد رہی۔
 
‘24گھنٹے میں ضلع دیامر میں کورونا کیسز یومیہ شرح صفر رہی، مظفرآباد میں کورونا کی یومیہ شرح 13.59 اور میرپور 5.41 فیصد ہے، حیدرآباد میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 7.69فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8.22 فیصد ہے۔ پشاور میں کورونا کیسزکی شرح14.12 فیصد دیکھی گئی’۔
 
 
اس حوالے سے ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ صوابی5.26فیصد ہے، مردان 4.22،ایبٹ آباد5.56فیصد، نوشہرہ 12.12، مردان4.22فیصد ہے، سوات 1.23 اور چارسدہ میں کورونا کی یومیہ شرح 1.92فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 
لاہور میں 4.66، ملتان0.97، گجرات0.52، فیصل آباد1.01، بہاولپور 4.13، جہلم میں 4.40 کورونا کی یومیہ شرح ہے۔ 24گھنٹےمیں کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح3.03فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close