Featuredاسلام آباد

زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پر تیار نہیں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیرالیکشن میں کامیابی عام آدمی کےوزیراعظم پر اعتماد کااظہارہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرے

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پرتیار نہیں ، متبادل قیادت کاوقت ہے ، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا مستقبل نہیں۔

فوادچوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں اجلاس کےدوران خواجہ آصف اورفوادچوہدری الجھ پڑے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔
آزاد کشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی، گیارہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ مسلم لیگ نون کو چھ نشستیں ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ملی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close