کراچی: سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر ہدایات جاری کردی ہی
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے، تاہم اسکولز و کالجز کے صرف جاری امتحانات ایس اوپیز کے تحت منعقد ہوں گے، جب کہ صوبے میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تجارتی کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور دیگر کاروبار شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گا، شاپنگ مالزیابڑے تجارتی مراکز میں واقع میڈیکل اسٹورز، فوڈ کورٹ بھی شام 6 کے بعد مکمل طورپربند رہیں گے، وقت کی پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ، بیکریز، ڈیری شاپس اور میڈیکل اسٹورز پر نہیں ہوگا، جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔
یہ بھی پرھیں: کورونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ آج سے شادی ہالز کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس پر انڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے رات 10 بجے تک جب کہ ہوم ڈیلیوری سروس رات 12 بجے تک کی اجازت ہوگی، آج سے سرکاری اور نجی سیکٹرکے دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا، سرکاری دفاتر میں وزیٹرز کے داخلے پرپابندی ہوگی، پابندیوں کے احکامات ایک ہفتے تک نافذ العمل ہوں گے۔