Featuredسندھ

تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی صوبائی حکومت کوسیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےسے روکا جائے اور آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں اختیارات دیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close