کراچی: وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی
خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کےافسران ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر آئی جی سندھ اور کمشنر کو شام 6 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور لوگوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔