Featuredسندھ

فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس کے چھاپے، گرفتاریاں اور سڑکوں پر لگے ناکے اب بالا حکام کی نظر میں ہوں گے ، اس سلسلے میں آئی جی سندھ نے فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا

آئی جی سندھ مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے باڈی کیمروں کی خریداری کر رہے ہیں، مقصد افسران کی کارکردگی اور واقعات کی اصل صورتحال دیکھنا ہوگا،چھاپے،گرفتاریوں پر اکثر پولیس کو سوالیہ نشان بنایا جاتا ہے، آپریشنز، گرفتاریوں اور ٹریفک کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کا قلع و قمع کرنے کا فیصلہ کرلیا

مشتاق مہر نے کہا کہ خود غلطی کرنے والے اکثر ٹریفک پولیس کو پر الزام لگاتے ہیں، کیمروں کی مدد سے واقعات کی اصل صورتحال واضح رہے گی، کیمرے چھاپہ مار ٹیم اور ٹریفک اہلکاروں کی وردی سے منسلک ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والی اسنیپ چیکنگ میں بھی باڈی کیمروں کا استعمال ہوگا،کسی بھی وقت کسی بھی صورتحال سے آگاہی ممکن ہو سکے گی، کیمرے خریداری کے فوری بعد استعمال شروع کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close