Featuredسندھ

سندھ کی متعصب حکومت کراچی پر کچھ خرچ نہیں کر رہی

کراچی:  سندھ حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وفاق کروڑوں روپے سندھ کو دے رہا ہے، سندھ کی متعصب حکومت کراچی پر کچھ خرچ نہیں کر رہی۔
 
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے، ایک ایک گھر میں پانی دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم نے اپنے مطالبات کو حکومت سندھ تک پہنچا دیا ہے۔
 
کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں تو یہ صوبہ چلتا ہے، سندھ حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کروڑوں روپے سندھ کو دے رہا ہے، سندھ کی متعصب حکومت کراچی پر کچھ خرچ نہیں کر رہی، ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close