سڈنی: آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں کورونا لاک ڈاؤن میں سختی اور توسیع کے سرکاری حکم کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے اور ایس او پیز کو بھی سخت کیا گیا ہے، حکومتی فیصلے پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
سڈنی اور میلبورن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔