Featuredاسلام آباد

12 لوکل دوا ساز کمپنیز کے لائسنس معطل اور 5 فارما کمپنیوں کے لائسنس کینسل

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری دوا ساز کمپنیز کے خلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے 12 لوکل دوا ساز کمپنیز کے لائسنس معطل کردیئے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سندھ کی پانچ، بلوچستان کی ایک ، خیبرپختونخوا کی 5، اسلام آباد ایک دواساز کمپنیوں کے لائسنس معطل کئے جبکہ پنجاب کی 2، سندھ کی2 اور اسلام آباد کی1 فارما کمپنی کا لائسنس کینسل کیا۔

دوا ساز کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے روال سال وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کی امید ظاہر کردی

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے فارما کمپنیز کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دوا ساز کمپنیز نے گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی، دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی اور انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری دوا سازی کی مرتکب پائی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close