بھارت کی دو ریاستوں میں سرحدی جنگ جھڑ گئی
بھارت میں دو ریاستوں میں سرحدی جنگ جھڑ گئی، آسام اور میزورام میں سرحدی جھڑپ میں آسام کے چھ پولیس اہلکار مارے گئے، پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
میزو رام کے مطابق آسام پولیس نے ان کی حدود کی خلاف ورزی کی اور مقامی افراد پر تشدد کی۔
میزورام پولیس کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد آسام پولیس کے اہلکار سرحدی ضلع کچھار میں داخل ہوئے اور مقامی افراد پر تشدد کیا، پولیس کے اعلیٰ اہلکار سمجھانے پہنچے نے آسام پولیس نے فائرنگ کردی، جواب میں میزو رام پولیس نے آسام پولیس کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
آسام میں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے جبکہ میزورام میں میزو رام نیشنل فرنٹ کی حکومت ہے۔
دونوں ریاستوں میں سرحدی تصادم کی متضاد وجوہات پر اعلیٰ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، ریاستوں کی سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔