کراچی: سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
اجمل بلوچ نے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی، سندھ حکومت تاجروں کی ویکسینیشن کا عمل ہنگامی طور پر مکمل کرے اور کورونا پر قابو پانے کی ناکامی پر تاجروں پر ظلم نہ کرے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے بلکہ کاروبار کرنے دیا جائے، تاجر برادری کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملک کو کمزور کے مترادف ہے، کراچی شہر ملک کا کاروباری حب ہے مکمل لاک ڈاؤن سے اس کا اثر پورے ملک پر پڑے ہوگا۔