کراچی: گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا۔
سندھ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، گاڑی میں 2 سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے، ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز آج رات 12 بجے سے 8 اگست تک بند رہیں گے، کریانہ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، پھل والے اور تندور کھلے رہیں گے، دودھ، سبزی، ضروری اشیا کی دیگر دکانیں شام 6 سے صبح 6 تک بند رہیں گی۔
ریسٹورنٹس میں صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، صنعتیں کھلی رہیں گی، میڈیا ورکرز کو ماسک پہن کر اور ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔