Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

اسمارٹ عینک فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ہوگی

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بلآخر صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے انہیں اسمارٹ عینک متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سنادی۔

اسمارٹ عینک کے بارے میں مارک زکر برگ نے صارفین کو بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ “رے بین” کی اسمارٹ عینک ہوگی جسے ایسیللور لیکسٹیکا کارپوریشن کے اشتراک سے متعارف کرایا جائے گا۔
 
فیس بک کے بانی نے بتایا کہ یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی، تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی؟ اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کی عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا، اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔
 
رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔
 
گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان ہیوگو برا کی جانب سےاسمارٹ عینک کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close