Featuredپنجاب

شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے

لاہور: رانا ثناءاللہ سمیت تین ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تاہم شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

رانا ثناءاللہ نے سیالکوٹ الیکشن پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں کو پریزائڈنگ افسر لگایا گیا، اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا، پہلی دفعہ ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ ضمنی الیکشن میں پڑے، کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ ریفرنس فرد جرم کی کارروائی مؤخر

رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close