کراچی: تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان، رؤف ابراہیم، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ اور دیگر نے خطاب کیا
تاجروں نے کہا کہ حکومت پیر سے دوبارہ کاروبار کھولنے کا اعلان کرے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد غیرمنصفانہ لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں، اس لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے، آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی کراچی کے تاجروں کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی
تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا، اگر دکانیں کھلنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تو کیا سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کیسز نہیں بڑھے، ماہرین کہہ رہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی مطلوبہ استعداد نہیں ہے۔