کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنےوالوں کوجواب دینےکافیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کےترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے
گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ، جس کے بعد پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کےترجمان مرتضیٰ وہاب نے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کوبعض اوقات غیرمقبول فیصلے کرنا ہوتے ہیں، صورتحال کودیکھ کرہی غیرمقبول فیصلےکیےجاتےہیں، کوروناکےمریضوں میں خطرناک اندازمیں اضافہ ہورہاتھا، اسی لیے کراچی سمیت سندھ کی صورتحال دیکھ کرہی اہم فیصلہ کیا۔
یہ بھی پرھیں: ہر شہری ویکسینیشن ضرور کروائے، پروپیگنڈا کرنے والوں کی بات نہ سنیں: مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں پردباؤبڑھ رہاتھا،75فیصدکی حدتک چلےگئےتھے ، ایران اٹلی جیسی صورتحال خدانخواستہ کراچی میں آسکتی تھی، متعلقہ ماہرین سے رائے کے بعد ہی لاک ڈاؤن کافیصلہ کیا۔
این سی اوسی نےآج صبح بڑامثبت بیان ریلیز کیاہے، اسدعمراورمرادعلی شاہ کی آج صبح بھی بات چیت ہوئی ہے، این سی اوسی کی مشاورت سےآگےبڑھ رہےہیں، وفاقی حکومت کاتعاون اورسپورٹ حیثیت رکھتی ہے۔
لوگ ویکسین کراناچاہیں توزیادہ تعدادمیں کراسکتےہیں، شہری خداراویکسی نیشن پرتوجہ دیں،ویکسین لگوائیں۔