Featuredاسلام آباد
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ڈیلٹا وائرس سے متاثر ، اسپتال منتقل
اسلام آباد: کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسپتال منتقل
کورونا ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ڈاکٹرزکی ہدایت پر اہل خانہ نے اسپتال منتقل کردیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ایک روز قبل سٹی اسکین کیا گیا، جس کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار نہیں دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق جسٹس قاضی فائز کی عیسیٰ کی طبیعت تاحال بہترنہ ہوسکی، جس کے بعد انہیں اب علاج کے لیے گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے اُن کا اور اہلیہ کا گھر پر ہی علاج جاری تھا، ڈاکٹرز اور پاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
ڈاکٹرز کی ہدایت پر اہل خانہ نے قاضی فائز عیسیٰ کو قائد اعظم اسپتال منتقل کردیا، جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اُن کی حالت کو ڈاکٹرز نے خراب ضرور قرار دیا مگر اُن کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اُن کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو معمولی علامات تھیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کا ٹیسٹ کیا تو دونوں کو کورونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔