کراچی: شہر قائد میں مون سون کا اگلا اسپیل وسط اگست میں انٹری دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹے میں ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کا اگلا اسپیل وسط اگست میں انٹری دے گا۔