Featuredسندھ

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم

کراچی: سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کےاندراج ممانعت کررکھی ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی کلاسز سخت ایس اوپیز کیساتھ جاری رہیں گی

عدالت نے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کیخلاف مقدمات کے بجائے تحریری شکایت درج کرے۔
عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمہ اندارج سے روک دیا ، عدالت نے شرقی، کورنگی اضلاع میں دفعہ 144کےایف آئی آراندراج سے روکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close