لاہور: سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ جنسی استحصال اور ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے
جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ دین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرناہوگا ،
یہ بھی پڑ ھیں: جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں : سراج الحق
عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاکؐ کی بیٹیاں ہیں،
جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔