کراچی: صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں
فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئ
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ
گزشتہ ماہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی تھی۔